الہ آباد (خصوصی رپورٹ) وائلڈ رینجر فورس اور محکمہ وائلڈ لائف نے پرانی غلہ منڈی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث افراد سے 40 راں طوطے، 20 کاٹھے اور 6 مکاؤ طوطے برآمد کر لیے ،ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف نے کہا کہ نایاب پرندوں کی خرید و فروخت جرم ہے اور خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ برآمد شدہ تمام طوطوں کو چھانگا مانگا وائلڈ لائف پارک منتقل کر دیا گیا،