الہ آباد (خصوصی رپورٹ ) الہ آباد کی مسجد اقصیٰ میں چوری کی واردات نے اہل علاقہ میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی۔نامعلوم چور رات کی تاریکی میں مسجد میں داخل ہوئے اور وہاں نصب ائیر کنڈیشنر کا آئوٹ ڈور یونٹ اتار کر لے جانے لگے۔اسی دوران اہلِ محلہ کو مشکوک نقل و حرکت کا علم ہوا تو انہوں نے فوری طور پر شور مچایا جس پر چور گھبرا گئے اور اپنی بلا نمبری موٹر سائیکل موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد مسجد کے باہر جمع ہو گئی جبکہ پولیس کو بھی اطلاع دے دی گئی۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مسجد میں اس نوعیت کی واردات نہایت افسوسناک اور سکیورٹی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے۔