لاہور( خصوصی رپورٹ)وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران مختلف یونین کونسلز سے آئے لیگی کارکنان اور عوام کے مسائل سنے، گلیوں،سڑکوں کی تعمیر و مرمت، بجلی و پانی کے مسائل بارے دریافت کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا روزمرہ عوامی مسائل کا بروقت تدارک اولین ترجیح،میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، اس سال کے ترقیاتی کاموں سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے، وزیر ہائوسنگ پنجاب نے واضح کیا کہ اگلے سالوں میں شہر لاہور اور صوبہ پنجاب کی برق رفتار ترقی کا روڈ میپ تیار کیا جاچکا ہے۔