لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیر ہا ئوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران مختلف یونین کونسلز کے لیگی کارکنان اور حلقے کے رہائشیوں کے مسائل سنے، عوامی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، اگلے مالی سال میں عوام کیلئے متعدد نئے منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا۔