لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر ہا ئو سنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران سائلین، حلقہ عمائدین کے مسائل سنے اور ترقیاتی کاموں بارے دریافت کیا اور مختلف یونین کونسلز سے آئے لوگوں کی سفارشات اور شکایات بارے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے 2روز قبل اندرون لاہور میں سسٹین ایبل ماڈل پر ترقیاتی کاموں کی منظوری دے دی، اندرون شہر میں ٹریفک سمیت دیگر مسائل کو حکومت پنجاب ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔