بلوچستا ن کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے:عثمان بادینی،معاشی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا:شیخ آفتاب
میرا خیال تھا وزراء آئیں گے قوم کو اکٹھا کریں گے،خواجہ آصف ایک خاتون سے الیکشن ہار گئے:زرتاج گل
اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان کے معاملے پر اے پی سی بلائی جائے ،دہشت گرد اتنے طاقتور کیوں ہوگئے کہ انہوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کردیا ہے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہوگی تو سرمایہ کاری کیسے آئے گی قومی اسمبلی کے اجلاس میں جے یو آئی ف کے رہنماء عثمان بادینی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ کل بھی پسماندہ تھا آج بھی پسماندہ ہے،اسمبلیوں میں بلوچوں کی بات نہیں ہوتی ہے،75سال سے بلوچستان کے مسئلے حل نہیں ہوئے،بلوچستان کے معاملے پر سیاست نہ کریں ،مسلم لیگ ن کے رہنماء شیخ آفتاب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بلوچستان کے معاملے پر اے پی سی بلائی جائے جس طرح نواز شریف نے بلائی اور دہشت گردی کا مقابلہ کیا ،بچوں کے مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا وہ روزگار کماسکیں تو ہی ملک کے حالات ٹھیک ہوں گے ،معاشی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے ،سیاسی جماعتیں آپس میں لڑنے کے بجائے یہ وقت ملکی مفاد کے لیے استعمال کریں ‘ ،پیپلز پارٹی کی رہنماء سحر کامران نے کہا کہ صدر مملکت نے اپنے خطاب جمہوری نظام کے تسلسل کی بات کی ہے صدر نے اپنے حالیہ دورہ چین کا بھی ذکر کیا اتفاق رائے کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنا ہو گا۔ رکن اسمبلی زرتاج گل وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال تو یہ تھا وزراء آئیں گے قوم کو اکٹھا کریں گے،ٹارگٹ کرکے علماء کو شہید کیا جارہا ہے دہشت گردی اتنے طاقتور کیوں ہوگئے کہ انہوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کردیا ہے وزیر دفاع کو اس بات کی پڑی ہوئی تھی کہ کس طریقے سے الزام پی ٹی آئی پر لگایا جائے جو ریحانہ ڈار سے الیکشن ہار چکا ہو اس کو نہ وزیر بننے کا حق ہے نہ خواتین کے بارے میں بات کرنے کا حق ہے سارا الزام انہوں نے پی ٹی آئی پر لگایا انہوں نے کہا کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاء ہوتی ہے