کروڑوں کی بجلی چوری ،12ملزم گرفتار
فرنس سٹیل اور پولٹری فارم پر بجلی چوری کی جا رہی تھی،کنکشن منقطع کرنے پر ملزم کی فائرنگ،اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا،
لاہور(کرائم رپورٹر)لیسکو کے ایس ڈی او جیا بگا نے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑلی۔ترجمان کے مطابق لدھیکے گائوں میں فرنس سٹیل اور پولٹری فارم پر بجلی چوری پکڑی گئی، ملزم لیسکو کی ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کررہے تھے، غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے پر ملزموں شہباز اور اشرف نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لیسکو ٹیم پر حملہ کردیا اور شدید فائرنگ کرتے ہوئے اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ دیگر افسروں اور سکیورٹی اداروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے 12 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا اور400 کے وی اے اور 25 کے وی اے کا ٹرانسفارمر اتار لیا۔لیسکو کی جانب سے ملزموں کو8 کروڑ روپے ڈی ٹیکشن بل چارج کیا گیا۔ادھر لیسکو چیف محمد رمضان بٹ نے لیسکو ریجن میں آنے والے شدید طوفان کے باعث ہونیوالے طویل بریک ڈائون کے حوالے سے کہا بدترین طوفان سے بجلی کا نظام بری طرح درہم برہم ہوا۔اتوار کو پریس بریفنگ میں انہوں نے بتایا طوفان کے فوری بعد لیسکو میں ایمرجنسی حالت کا نفاذ کر دیا تھا، الحمدٓ جنگی بنیادوں پر تمام سسٹم بحال کر دیا گیا ۔ طوفان سے 500کے وی سسٹم سے بریک ڈاون ہوا جس کے باعث 2300فیڈرز بند ہو