فرنس ملز میں کروڑوں کی بجلی چوری

 الیون کے وی ڈائریکٹ سپلائی فرنس ملز کے عقب سے لگائی گئی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی چھاپہ مار ٹیم نے شالامار کے علاقے میں کارروائی کر کے کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔ایکسین شالامار ڈویڑن شہزاد چٹھہ کے مطابق ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کی جا رہی تھی،غیر قانونی طور پر الیون کے وی ڈائریکٹ سپلائی فرنس ملز کے عقب سے لگائی گئی تھی۔ایس ڈی او بلال کالونی ملک ارشد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔کنکشن منقطع کرکے محکمانہ و قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔