48 گھنٹے میں 12ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع اور دوران سنیپ چیکنگ مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان میں 5 منشیات فروش 2 ہوائی فائرنگ 2 ریکارڈ یافتہ1 پتنگ باز اور 2 ون ویلر شامل ہیں منشیات فروشوں کو سبزی منڈی، لیل گاوں، کماہاں اور بہادر آباد سے گرفتار کیاملزمان کو دوران پٹرولنگ پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ کرتے ہوئے حراست میں لیا گیاریکارڈ یافتہ ملزمان چوری، ڈکیتی، ناجائز اسلحہ، بوگس چیک کے مقدمات میں مطلوب تھے ملزمان سے مجموعی طور پر 4 کلو سے زائد چرس 195 گرام آئس برآمد کی گئی ملزمان سے ناجائز اسلحہ، پتنگیں اور ڈور بھی برآمد کی گئی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔