لاہور (کرائم رپورٹر) ڈسکوز سپورٹ یونٹ کی ریجن بھر میں کارروائیاں جاری رہیں۔ ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں سرفراز نگر سب ڈویڑن کی ٹیم نے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ علاقے میں چیکنگ آپریشن کیا، دوران آپریشن ایک انڈسٹریل میٹر مشکوک پایا گیا، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم میٹر کی ایم ڈی آئی پریچ کرکے بجلی چوری کر رہا ہے جس سے لیسکو کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ مذکورہ ملزم پہلے بھی بجلی چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے اور اس کے خلاف محمود بوٹی سب ڈویڑن کی حدود میں بھی 2 مقدمات درج ہیں، ایلیٹ فورس کی جانب سے طاہر محمود نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔لیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالا ٹرانسفارمر، 2 میٹرز اور دیگر سامان قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ بھی درج کر ا دیا ۔