لاہور(نیٹ نیوز)ٹی 20 کپتان سلمان علی ا?غا کا کہنا ہے کہ پاکستان میچ ہار گیا لیکن تماشائیوں کا پیسہ وصول ہوگیا۔شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔فہیم اشرف کی 51 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، عباس ا?فریدی 19 اور احمد دانیال 17 رنز بنا کر ا?ؤٹ ہوئے، حسن نواز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔بنگلادیش کی جانب سے شرف الاسلام نے تین کھلاڑیوں کو ا?ؤٹ کیا۔تاہم میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان علی ا?غا نے نرالا بیان دیا کہ پاکستان سیریز ہار گیا لیکن تماشائیوں کا پیسہ وصول ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ 15 پر 5 ا?ؤٹ ہونے کے بعد میچ سنسنی خیز بنایا، میچ تقریباً چھین لیا تھا لیکن کرکٹ میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ا?غا سلمان نے کہا کہ پاور پلے میں جس طرح ہم نے بولنگ کی اس سے ہمیں بنگلادیش کو 10 رنز کم پر ا?ؤٹ کرنا چاہیے تھا لیکن 103 وہ ٹوٹل تھا جو ہم نے سوچا کہ ہمارے قابو میں ہے، ہمیں پاور پلے میں بیٹنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے نوجوان فاسٹ بولر احمد دانیال اور سلمان مرزا کی تعریف کی اور مستقبل کا اثاثہ قرار دیا۔کپتان نے کہا کہ سلمان مرزا نے دونوں میچز میں شاندار بولنگ کی پھر دانیال نے اس میچ میں اچھی بولنگ اور بیٹنگ ک