لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نشہ آور چیزیں پلاکر لوٹنے والا نوسر باز گروپ کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق چوہنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے گروپ کو رائیونڈ سے گرفتار کیا، ملزمان منڈی میں آئے شہریوں کو بہانے سے نشہ آور دوا پلاتے تھیملزمان شہریوں کو نشہ ہو جانے کی بعد جیبوں کا صفایا کرکے فرار ہو جاتے تھے، ملزمان سے لوٹی گئی رقم، نشہ آور دوا اور دیگر چیزیں برآمد کر لی گئی ملزمان کے زیر استعمال رکشہ بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق گرفتار ملزمان محمد اکرم اور محمد سفیان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح یے،