جامعہ اشرفیہ : آج اختتامی حج تربیتی پروگرا م

لاہور ( کرائم رپورٹر  )جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر سرپرستی عازمین حج کیلئے دوماہ سے جاری حج تربیتی پروگراموں کاآخری اختتامی تربیتی پروگرام آج25مئی اتوار کوصبح 10 بجے سے سہ پہر 4بجے تک منعقدہوگا جس میں سرکاری اورپرائیویٹ طورپرحج پر جانے والے عازمین حج شرکت کرینگے،تربیتی پروگرام میں پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا سمیت دیگر علما حج کے فضائل و مسائل اور مسجد نبوی  کی فضیلت و عظمت اور حضور  ٓکے روضہ اقدس پر حاضری کے آداب و فضائل بیان کرینگے۔