جامعہ اشرفیہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحیم اشرفی سپردخاک

نماز جنازہ میں  طاہر محمود اشرفی، مولانا عبدالخبیرآزاد ‘ حافظ نعیم الرحمن ‘بلال یاسین‘مجیب الرحمن شامی کی شرکت
لاہور(زیڈ این این)جامعہ اشرفیہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحیم اشرفی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔نمازِ جنازہ میں علما اکرام، سیاسی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد، ایم این اے حافظ نعمان، اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان بھی موجود تھے۔سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی، صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، مولانا امجد اور قاری حنیف جالندھری نے بھی نمازِ جنازہ میں شرکت کر کے مولانا فضل الرحیم اشرفی کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔مولانا فضل الرحیم اشرفی کو دینی اور تعلیمی خدمات کے لیے ملک بھر میں یاد رکھا جائے گا اور ان کی قیادت جامعہ اشرفیہ کے طلبہ و اساتذہ کے لیے مشعلِ راہ بنی رہے گی۔