جامعہ اشرفیہ میں نمازِ استسقا آج ادا کی جائے گی

لاہور (کرائم رپورٹر) جامعہ اشرفیہ میں نمازِ استسقا آج 13 نومبر کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔پروفیسر مولانا محمد یوسف خان نماز پڑھائیں اور بارش کیلئے خصوصی دعا بھی کرائیں گے۔ مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے کہا عوام بچوں اور بوڑھوں سمیت نماز استسقا میں بھرپورشرکت کریں۔