جامعہ اشرفیہ میں عمرہ تربیتی پرو گرام کل منعقد ہوگا

لاہور (خصوصی رپورٹ)جامعہ اشرفیہ لاہور میں ماہانہ عمرہ تربیتی پروگرام مہتمم مولانا قاری ارشد عبید کی زیر سرپرستی (کل)اتوار صبح 11 بجے سے نماز ظہر تک منعقد ہوگا جس میں نائب مہتمم مولانا حافظ زبیر حسن ،شیخ الحدیث مولانا محمدیوسف خان اورمفتی محمد زکریا سمیت دیگر علماء عمرہ کرنے کی فضیلت، احرام باندھنے ، طواف، سعی، حلق/ قصر کا طریقہ، مدینہ منورہ و مکہ مکرمہ کے فضائل اور روضہ اقدس? پر حاضری کے آداب کے حوالے سے خطاب کریں گے جبکہ عمرہ تربیتی پروگرام میں عازمین عمرہ خواتین کے لیے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام ہے۔