جامعہ اشرفیہ میں حج تربیتی پروگرا م11مئی کو ہوگا

لاہور (خصوصی رپورٹ)جامعہ اشرفیہ میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر سرپرستی 11مئی اتوار کوصبح 10 سے سہ پہر 4بجے تک حج تربیتی پروگرام منعقدہوگا جس میں سرکاری اورپرائیویٹ طورپرحج پر جانے والے عازمین حج شرکت کرینگے،تربیتی پروگرام سے پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا سمیت دیگر علما کرام خطاب کرتے ہوئے حج کے فضائل و مسائل بیان کرینگے،عازمین حج کے سو ا لات کے جوابات بھی دئیے جائینگے۔