اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)غیرسرکاری ادارے انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے اپنی سروے رپورٹ میں کہا ہے پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا پر سب سے موثر سیاسی جماعت کے طور پر موجود ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق 39% پاکستانیوں کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف جو سوشل میڈیا پر سب سے مؤثر سیاسی جماعت ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 28%، پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کو 9فیصد شہریوں نے موثر قرار دیا۔سروے رپورٹ میں کہا گیاکہ تحریکِ لبیک پاکستان کو صرف 1% افراد نے مؤثر قرار دیا، 55% افراد سوشل میڈیا پر حکومت کی جاری کردہ معلومات پر اعتماد نہیں کرتے، صرف 37% افراد نے حکومت کی دی گئی معلومات اعتماد کا اظہار کیا۔