معذور خاتون کے ہمراہ ایک بچہ اور خاتون موجود تھی،بچہ اور خاتون باہر آگئے ،لیکن معذور بی بی باہر نہ آسکی
ساہیوال( خصوصی رپورٹ )گھر میں اچانک آگ بھڑ کنے سے 70سالہ معذور خاتون جاں بحق ہوگئی،ریسکیو1122نے ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا،بتایا گیا ہیکہ ایس بلاک فرید ٹائون میں بالائی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی اور گھر میں70سالہ معذور خاتون کے ہمراہ ایک بچہ اور خاتون موجود تھی، آگ تیزی سے پھیلنے سے بچہ اور خاتون باہر آگئے اور 70سالہ معذور خاتون نسیم اختر وہیں دم توڑگئی، ریسکیو1122کے عملہ نے ایک گھنٹہ سے زائد کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔