لاہور(کرائم رپورٹر)دھرم پورہ میں 2نامعلوم افراد نے 70سالہ خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کر لیاگیا۔ایف آئی آر کے مطابق سکیورٹی گارڈ کے یونیفارم میں ملبوس شخص نے خاتون کو تشدد اورزیادتی کا نشانہ بنایا ،خاتون کا کہنا ہے کہ وہ رکشہ میں جارہی تھی کہ دھرم پورہ کے قریب ملزموں نے چیکنگ کے بہانے روکا ،ریلوے پھاٹک کے قریب لے جا کر زیادتی کی اور 70ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔دوسرے ملزم کی عمر 26 سال کے لگ بھگ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔