زمین کے تنازع پرخاتون قتل

رقیہ سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوئی ،ہسپتال میں چل بسی ، زخمی عمران  ہسپتال داخل
 شکرگڑھ  (خصوصی رپورٹ ) تھانہ شاہ غریب کی حدودِ میں موضع لالو کوٹ میں خاتون کو قتل کردیا گیا،  رقیہ بی بی سر پر چوٹ لگنے سے زخمی  ہوئی جوہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی ، عمران نامی شخص زخمی ہوا، زمین کے تنازع پر راشد عرف بٹیرہ سے جھگڑا ہوا  تھا۔