شاہ محمود قریشی زبردستی ہسپتال سے ڈسچارج

بلڈ پریشر ٹھیک نہیں قبل از وقت جیل منتقل کردیا گیا ،شاہ محمود قریشی کے وکیل کااظہار تشویش 
 لاہور(کرائم رپورٹر)وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا,شاہ محمود قریشی کو پولیس کی بھاری نفری پی آئی سی سے جیل واپس لے گئی شاہ محمود قریشی 8 روز تک پی آئی سی میں زیرعلاج رہے.پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی کو 17 مئی کو جیل سے پی آئی سی لایا گیا تھا.سینے میں تکلیف کی شکایت پر شاہ محمودقریشی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا.شاہ محمود قریشی کے وکیل نے ہسپتال سے منتقلی پر اظہار تشویش کیا ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا بلڈ پریشر ٹھیک نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی کو قبل از وقت ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔