پولیس اور ایف آئی اے کی رپورٹ ، پی ٹی آئی ایم این اے کی درخواست نمٹادی گئی
اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بڑا ریلیف مل گیا۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں زین قریشی کی ان پر درج مقدمات کی تفصیل کے حوالے سے دائر اپیل پر سماعت ہوئی جہاں عدالتی حکم پر پولیس اور ایف آئی اے نے رپورٹ جمع کروائی جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی ایم این اے زین قریشی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے اور سفری پابندی کی فہرست میں بھی ان کا نام شامل نہیں