شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج

ڈاکٹرز نے طبیعت تسلی بخش قرار دے دی، کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا 
لاہور (کرائم رپورٹر) طبیعت ناساز ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو طبیعت میں بہتری آنے کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ڈاکٹرز کے مطابق ان کی طبیعت اب تسلی بخش ہے۔