لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیاایس ایچ او برکی عمران نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ 2 منشیات فروش شفاعت عرف کاکا اور قیصر کومنشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں منشیات سمیت گرفتار کرکے 1 کلو سے زائد چرس، 35 بوتلیں شراب برآمد کر لی ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان کا مضافاتی علاقوں میں نو جوان نسل کو منشییات بیچنے کا اعتراف کیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیمزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او برکی عمران نواز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نوجوان نسل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا