عمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے کر لے،سینئر رہنما پی ٹی آئی
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے بات کر لے۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کو کسی سے بھی مذاکرات سے منع کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے یعنی بانی پی ٹی آئی سے بات کر لے۔