اسلام آباد(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بدقسمتی سے رات کو مجھے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت نہیں کرنی۔ میری ذاتی رائے میں کسی بھی ادارے کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے، لیکن یہ پارٹی کا فیصلہ ہے جسے تسلیم کرنا ہماری مجبوری ہے۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے