بانی پی ٹی آئی نے کہا وہ کسی دبائو میں نہیں ہیں، عدالتی جنگ لڑیں گے: علی ظفر

 لاہور(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ کسی دبا ئومیں نہیں ہیں، وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، عدالتی جنگ لڑیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اب نیا حربہ استعمال ہو رہا ہے، کیس کی اپیل کی سماعت ہی نہیں ہو رہی، حکومت کی جانب سے توشہ خانہ، سائفر، عدت میں نکاح اور القادر ٹرسٹ سمیت چار مقدمات بنائے گئے، ریکارڈ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی کو 10 بائے 12 کے کمرے میں رکھا گیا ہے، یہ لوگ جب چاہیں بانی پی ٹی آئی کو کسی سے ملنے نہیں دیتے۔