پتوکی:ریٹائرڈ سکول ٹیچر اغواء کے بعد قتل

پتوکی (تحصیل رپورٹر)پتوکی ذوالفقار نامی ریٹائرڈ سکول ماسٹر کو بلال کالونی سے نا معلوم ملزمان نے اغواء کرنے کے بعد اسے قتل کر دیا اور ڈیڈ باڈی کو کھیتوں میں پھینک کر ملزمان فرار ھو گئے اس اندھے قتل کی واردات کے بعد چند ہی گھنٹوں میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق بلال کالونی پتوکی کے رہائشی ریٹائر سکول ماسٹر ذوالفقار کو نا معلوم ملزمان نے اغواء کرنے کے بعد اسے چھریوں کے وار سے قتل کر دیا اور ڈیڈ باڈی کو کھیتوں میں پھینک کر ملزمان فرار ھو گئے مقتول کی بیوی نائلہ نے اپنے خاوند کے اغواء کا مقدمہ بھی درج کروا رکھا تھا جس پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ڈی ایس پی سجاد اکبر کی زیر نگرانی بروقت کاروائی کرتے ھوئے قاتل کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم اقبال کا اعتراف جرم کرتے ھوئے کہنا تھا کہ ااسے ذوالفقار نے سود پر رقم دے رکھی تھی سود کی ادائیگی سے تنگ آکر ملزم نے اسے قتل کیا ھے تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کوحراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ھیتین کالم   فرنٹ