سکول ٹیچر ز انٹر نز کو 3 ماہ بعد بھی تنخواہوں نہ مل سکیں

 اساتذہ کے اخراجات،سفری امور متاثر،وزیر اعلیٰ، وزیر تعلیم سے نوٹس کامطالبہ 
 لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر میں تعینات سکول ٹیچر ز انٹر نز (STIS )کو تین ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی۔ اساتذہ کے گھریلو اخراجات، سفری امور اور دیگر بنیادی ضروریات متاثر، اساتذہ مایوس ہونے لگے۔ ذرائع کے مطابق ایس ٹی آئیز محدود وسائل کے باوجود سرکاری سکولوں میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں تاہم مالی واجبات کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر انہیں شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ واجبات کی عدم ادائیگی ایسے پروگراموں کی ساکھ متاثر کر رہی ہے۔اساتذہ نے وزیر اعلیٰ مریم نوازاور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات جاری کریں تاکہ انکی زیر التوا تنخواہوں کی ادائیگی ممکن بنائی جاسکے۔