:ریٹائرڈ ٹیچر اغوا کے بعد قتل ،ملزم گرفتار

سٹی پولیس نے واردات کے بعد چند گھنٹوں بعدہی ملزم اقبال کو قابوکر لیاذوالفقار سے سودپر رقم لے رکھی تھی :ملزم
پتوکی (خصوصی رپورٹ )ریٹائرسکول ٹیچرکو اغوا کے بعد قتل کر دیا،ملزم لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار، اندھے قتل کی واردات کے بعد چند گھنٹوں میں تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بلال کالونی پتوکی کے رہائشی ریٹائر سکول ماسٹر ذوالفقار کو ملزم نے اغوا کے بعد چھریوں کے وار سے قتل کرکے فرار ہو گئے۔ مقتول کی بیوی نائلہ نے خاوند کے اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا جس پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ڈی ایس پی سجاد اکبر کی زیر نگرانی بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم اقبال کا اعتراف جرم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسے ذوالفقار نے سود پر رقم دے رکھی تھی ،سود کی ادائیگی سے تنگ آکر اسے قتل کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔