حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب ہوگئے۔حافظ عبدالکریم کے مقابلے پر کوئی امیدوار نہیں آیا، چیئرمین الیکشن بورڈ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے انتخابی عمل کی نگرانی کی، مجلس شوریٰ کے ارکان نے مرکز اہل حدیث میں انتخابی عمل میں حصہ لیا۔خیال رہے کہ حافظ عبدالکریم کو پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد امارت کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے۔دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ٹیلی فون پر سینیٹر حافظ عبد الکریم کو مرکزی جمعیت اہلحدیث کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔