مولانا حامد شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر منتخب

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)نوشہرہ میں گذشتہ دنوں خودکش حملے میں شہید ہونے والے مولانا حامدالحق کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی کو جمعیت علمائے اسلام (س) کا مرکزی امیر منتخب کردیا گیا۔نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ میں جمعیت علمائے اسلام (س) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مولانا حامدالحق شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی کو مرکزی امیر منتخب کیا گیا۔شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمان درخواستی سرپرست اعلیٰ اور مولانا خزیمہ سمیع مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیے گئے۔