چین میں فائیو جی سٹیلائٹ کی نئی ٹیکنالوجی تیار

بیجنگ(آئی این پی )چینی ماہرین نے فائیو جی سیٹلائٹ کی ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرا دی جو سمارٹ فونز کے ذریعے براہ راست ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کرے گی۔ چینی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی سپیس ایکس کے مقابلے میں سیٹلائٹ، برانڈ بینڈ اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کیلئے بنائی گئی چینی کمپنی نے فائیو جی سیٹلائٹ کی نئی ٹیکنالوجی کی کامیاب آزمائش بھی کر لی۔ چینی ماہرین نے نئی ٹیکنالوجی کو نان ٹریسٹریل نیٹ ورک کا نام دیا ہے جو کہ عام سمارٹ فونز کو کسی طرح کے خصوصی ہارڈویئر اور سافٹ ویئرز کے بغیر ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کرے گی۔