بھارت کا اگنی فائیو میزائل کا تجربہ ، چین کے کسی بھی حصے تک مار کرسکے گا

 نئی  دہلی(آئی این پی ) جنگی جنون میں مبتلا بھارت  نے کہا ہے اس نے  درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے اگنی فائیو بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو آپریشنل ہونے کے بعد چین کے کسی بھی حصے تک ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا مالک ہو گا۔ بھارتی میڈیارپوٹس کے مطابق  اگنی فائیو میزائل کو انڈیا کی مشرقی ریاست اوڈیشہ میں کامیابی کے ساتھ داغا گیا۔