سپیکٹرم کی نیلامی پانچ مراحل میں ،عمل آئندہ ماہ سے شروع ہوگا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی ، دستاویز کے مطابق وزارت آئی ٹی نے روڈ میپ تیار کر لیا، فائیو جی ٹیکنالوجی جون 2025 سے ملک بھر میں لانچ ہوگی ، سپیکٹرم کی نیلامی کو پانچ مراحل میں مکمل کی جائے گی اس کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔ پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو دے گا ، دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی ، ایڈوائزری کمیٹی مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین اور تجارتی شرائط طے کرے گی جبکہ اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائر یکٹو کی منظوری دی جائے گی ، پی ٹی اے کی جانب سے فائیو جی کے چار سپیکٹرم نیلامی کیلئے رکھے جائیں گے جس میں 700، 2300، 2600 اور 3500 میگا ہرٹز کے فائیو جی سپیکٹرم نیلام کئے جائیں گے۔