بشام میں 4 بیٹے 90 سالہ بزرگ والد کیلئے دلہن لے آئے

شانگلہ (آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے شہر بشام میں چار بیٹے اپنے 90 سالہ بزرگ والد کیلئے دلہن گھر لے آئے۔چار بیٹوں نے بزرگ والد کی خواہش پر ان کی شادی کروا دی، شادی کی تقریب میں نواسے، پوتے، پوتیاں اور علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔مولانا سیف اللہ کی عمر 90 سال ہے چار بیٹوں نے والد کیلئے دلہن تلاش کی۔ دولہے میاں کے نکاح کا حق مہر ایک تولہ سونار کھا گیا۔