کوئی پارٹی میں آئے نہ آئے فرق نہیں پڑتا، عمران خان اہم: علیمہ خان

 یہ لوگ کرنا کیا چاہتے ہیں ہمیں سمجھ نہیں آرہی ، بانی پی ٹی آئی بہت صحت مند ہیں، میڈیا سے گفتگو
 راولپنڈی(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کوئی پارٹی میں آئے نہ آئے فرق نہیں پڑتا، عمران خان اہم ہے۔اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ یہ لوگ کرنا کیا چاہتے ہیں ہمیں سمجھ نہیں آرہی ۔ بانی پی ٹی آئی بہت صحت مند ہیں، ورزش کرتے اور کم کھانا کھاتے ہیں۔ جیل کو بند کرنے کے لیے یہ بہانہ نہیں بنا سکتے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی طبیعت خراب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس والے بتارہے ہیں کہ آپریشن چل رہا ہے۔ یہ کس قسم کا آپریشن چل رہا ہے؟ یہ کیسا آپریشن ہے کہ سب کو جانے کی اجازت ہے اور ہمیں روکا گیا۔ ہم آگے نہیں جا سکتے۔ نہ یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت خراب ہے نہ ہمیں یہ ملاقات سے روک سکتے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ہمارا ایشو ہے، ہمیں کیا فرق پڑتا ہے کوئی پارٹی میں آئے یا نہ آئے۔