سہیل آفریدی کا آج شانگلہ، بٹگرام اور تورغر کا دورہ، بشام میں خطاب کریں گے

شانگلہ(آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا آج شانگلہ، بٹگرام اور تورغر کا دورہ، بشام میں خطاب کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف جنید اکبر خان کے آج 29 اگست کو شانگلہ آمد کے موقع پر شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ انصاف ہاؤس بشام سے دندئی تھاکوٹ تک پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ایک بڑا جلوس نکالا جائے گا، جس کی قیادت صوبائی سیکرٹری اطلاعات شوکت علی یوسفزئی کریں گے۔پی ٹی آئی کانا، غوربند اور بشام سمیت دیگر علاقوں کے کارکنوں اور رہنماؤں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر انصاف ہاؤس بشام پہنچیں تاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے شاندار استقبال کو یقینی بنایا جاسکے