اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹر مراد سعید کو نااہل قرار دے کر ڈی نوٹیفائی کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹر مراد سعید کو نااہل قرار دے کر ڈی نوٹیفائی کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر مراد سعید کو نااہل قرار دیتے ہوئے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مراد سعید کو انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کی جانب سے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد انہیں سینیٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ نااہلی آئین کے آرٹیکل 63(1)(h) کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔