کراچی: وزیراعظم شہباز شریف آج مختصر دورے پر کراچی پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف آج مختصر دورے پر کراچی پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف آج مختصر دورے پر کراچی پہنچیں گے، جہاں ان کی اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج شام 5 بجے کراچی آئیں گے اور ان کی آمد کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل کر دیے گئے ہیں۔ کراچی پہنچنے کے بعد وہ سب سے پہلے سینیٹر شیری رحمٰن کی رہائش گاہ جائیں گے، جہاں وہ ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔اس دورے کے دوران وزیراعظم کی گورنر سندھ، نہال ہاشمی اور دیگر اہم سیاسی و حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ملاقاتوں میں سندھ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنا مختصر دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد واپس روانہ ہو جائیں گے۔یہ دورہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان تعلقات اور سیاسی مشاورت کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔