وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر روانہ، اعلیٰ سطح ملاقاتیں اور تجارتی اجلاس متوقع

وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر روانہ، اعلیٰ سطح ملاقاتیں اور تجارتی اجلاس متوقع

 وزیراعظم پاکستان شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کی ملاقات صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے ہوگی، جس میں پاک-چین دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ میں عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80ویں سالگرہ پر ہونے والی فوجی پریڈ میں بھی شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں، وہ ممتاز چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقات کریں گے، جس میں تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم بیجنگ میں پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ دورہ قیادت سطح کے تبادلوں کا حصہ ہے اور پاکستان اور چین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اس دوران دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کی حمایت جاری رکھیں گے، جبکہ سی پیک فیز ٹو کی پیشرفت اور اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی بات ہوگی۔