این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں موسلا دھار بارش، طوفان اور ژالہ باری کا الرٹ

این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں موسلا دھار بارش، طوفان اور ژالہ باری کا الرٹ

این ڈی ایم اے نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کی ہے، جس میں گرج چمک، تیز ہوائیں، طوفان، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری شامل ہے۔

بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں سے داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشیں، طوفان اور آندھی لائے گا۔
پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کئی شہروں اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات ہیں۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔
شہری علاقوں میں بارش اور آندھی کے باعث ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے، کمزور تعمیرات، درخت اور بجلی کی لائنیں نقصان کا شکار ہو سکتی ہیں۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موسمی ہدایات پر عمل کریں۔