ملک بھر میں موسم کی شدت، بارش، برفباری اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

ملک بھر میں موسم کی شدت، بارش، برفباری اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

ملک کے مختلف حصوں میں موسم نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے، اور متعلقہ اداروں نے شہریوں کو پیشگی خبردار کر دیا ہے۔

لاہور کی صورتحال:

صبح سویرے ہلکی خنکی کے ساتھ افق پر سورج کے دلکش جلوے نظر آئے۔موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج درجہ حرارت 17 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان، ہوا میں نمی 49 فیصد اور ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

محکمہ موسمیات نے 6 سے 9 اپریل کے دوران:

لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے،بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
متعلقہ خطرات:

بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ،سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان۔
این ڈی ایم اے کا الرٹ:

آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی و پہاڑی علاقوں میں برفباری،پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے وسطی و جنوبی اضلاع میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی،کراچی سمیت اندرون سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان۔