نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 6 سے 10 اپریل کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہوائیں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد اور پنجاب کے بالائی و وسطی اضلاع: 6 تا 9 اپریل کے دوران بارش، تیز ہوائیں اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور لاہور میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب: زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک، تاہم 7 اور 8 اپریل کو چند مقامات پر ہلکی بارش اور آندھی کی توقع ہے۔
بلوچستان: شمالی و مغربی اضلاع میں 6 تا 9 اپریل کے دوران بارش اور آندھی، کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، تربت اور گردونواح میں موسمی اٹرات، ساحلی علاقوں بشمول گوادر میں کہیں کہیں بارش اور تیز ہوائیں۔
سندھ: بالائی و وسطی علاقوں میں 7 اور 8 اپریل کو بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور، عمرکوٹ، مٹھی اور بدین میں بارش اور تیز ہوائیں، دیگر علاقوں میں موسم خشک۔
خیبرپختونخوا: بیشتر اضلاع میں 6 تا 10 اپریل کے دوران بارش، آندھی اور ژالہ باری، 7 تا 9 اپریل کے دوران بارشوں میں شدت کا امکان۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان اور ڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش، بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر: 6 تا 10 اپریل کے دوران بارش، آندھی اور ژالہ باری، بالائی علاقوں میں برفباری متوقع۔
این ڈی ایم اے کی ہدایات:
تیز ہوائیں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک میں رکاوٹ کا خدشہ۔شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موسمی ہدایات پر عمل کریں۔سیاح شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے پہلے موسم اور سڑکوں کی صورتحال چیک کریں۔
یہ الرٹ عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور غیر ضروری خطرات سے بچنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔