ویب ڈیسک:پنجاب میں آئندہ چند روز کے دوران موسم کی شدت میں غیر معمولی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 13 سے 16 جون کے دوران سنٹرل اور اپر پنجاب کے لیے موسمیاتی الرٹ جاری کر دیا ہے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق:اپر اور سنٹرل پنجاب میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے.مٹی کے طوفان کے باعث کمزور انفراسٹرکچر اور بجلی کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے.
کسانوں کو فصلوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے.شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے
لاہور کی صورتحال
دوسری جانب لاہور میں صبح سے بادلوں کا راج ہے، تاہم گرمی کی شدت میں کوئی واضح کمی نہیں آئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق:شہر کا مطلع دن کے بیشتر حصے میں صاف اور خشک رہے گا.زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے.ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے.شہریوں کو زیادہ پانی پینے، سائے میں رہنے اور بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے.ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم کی یہ شدت ہیٹ ویو کی شکل اختیار کر سکتی ہے، خاص طور پر بزرگ افراد، بچوں اور مریضوں کے لیے احتیاط نہایت ضروری ہے۔