لاس اینجلس اور نیو میکسیکو کی جیوریز نے میٹا اور گوگل کے خلاف تاریخی فیصلے سناتے ہوئے دونوں کمپنیوں کو مجموعی طور پر 60 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
جیوری نے فیصلہ دیا کہ میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام پر بچوں کے جنسی استحصال کو ممکن بنایا اور صارفین کو پلیٹ فارم کی حفاظت کے حوالے سے گمراہ کیا۔ میٹا کو بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے کا بھی مرتکب قرار دیا گیا۔پراسیکیوٹرز کے مطابق میٹا نے صارفین کی حفاظت پر منافع کمانے کو فوقیت دی، جبکہ میٹا اور گوگل دونوں صارفین کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنے میں ناکام رہے۔
لاس اینجلس کی عدالت میں کیلی نامی 20 سالہ لڑکی نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ کم عمری میں میٹا اور گوگل کے پلیٹ فارمز کی لت میں مبتلا ہوئی، جس کے نتیجے میں اسے ڈپریشن اور خودکشی کے خیالات کا سامنا کرنا پڑا۔میٹا اور گوگل نے جیوری کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔