ہیری پوٹر ٹی وی سیریز کا پہلا ٹریلر جاری، کرسمس 2026 میں ریلیز ہوگی

ہیری پوٹر ٹی وی سیریز کا پہلا ٹریلر جاری، کرسمس 2026 میں ریلیز ہوگی

وارنر برادرز ڈسکوری نے مشہور کتابی سیریز جے کے رولنگ کی تخلیق پر مبنی نئی ہیری پوٹر ٹی وی سیریز کا پہلا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا ہے۔

یہ ایچ بی او کی ریبوٹ سیریز کرسمس 2026 پر ریلیز ہوگی۔
سیریز کا عنوان ’ہیری پوٹر اینڈ دی فلوسفر اسٹون‘ رکھا گیا ہے، جو امریکا سے باہر پہلی فلم کے نام سے مطابقت رکھتا ہے۔
نئے اداکار ہیری، ہرمیون اور رون کے کردار نبھائیں گے، جبکہ مشہور ’گولڈن ٹرائیو‘ کی جگہ نئی کاسٹ شامل ہوگی۔
اہم کردار اور اداکار:

ہیری پوٹر: ڈومینک میک لاؤگلن
ہرمیون گرینجر: اریبیلا اسٹینٹن
رون ویسلی: الیسٹیر اسٹاؤٹ
ڈمبلڈور: جان لتھگو
پروفیسر میکگونگل: جینیٹ میک ٹیئر
سیورس اسنیپ: پاپا ایسییدو
ہیگرڈ: نک فراسٹ
ٹریلر کی جھلک:

ہیری کی مشکل زندگی اور اسکول میں تنگ کیا جانا
ہوگ وارٹس اسکول سے داخلے کا خط جو اس کی زندگی بدل دیتا ہے
دوستی، جادو، مہمات اور خطرناک دشمن کے ساتھ پہلی مہم
ابتدائی ردعمل میں ناقدین نے اسے فلمی سیریز کے مقابلے میں کم متاثر کن قرار دیا ہے، مگر شائقین جادوئی دنیا کے نئے سفر کے لیے پرجوش ہیں۔