ٹریفک پولیس کی کارروائیوں کے مطابق، ون وے کی خلاف ورزیوں پر 29,704 شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، جبکہ گزشتہ ماہ یہ تعداد 15,000 تھی۔
لاہور میں ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزیوں پر 10,000 چالان کیے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز خصوصی اقدامات کریں، اور ون وے کی خلاف ورزی روکنے کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہوں۔ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے چالان کی رقم 2,000 روپے ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔