لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی زیر صدارت امن کمیٹی ممبران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تاجر برادری، امن کمیٹی کے اراکین اور علماء کرام نے شرکت کی۔اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ تمام مساجد، عبادت گاہوں، سرکاری املاک اور بازاروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے تاجر برادری اور امن کمیٹی کے اراکین اپنی کاروباری سرگرمیاں بلا خوف و خطر جاری رکھیں، پولیس ہر ممکن تحفظ فراہم کرے گی۔ کسی بھی نقصِ امن یا غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر 15 پر اطلاع دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔امن و امان کے قیام میں تاجر برادری اور امن کمیٹی کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور سکیورٹی معاملات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے اور ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔